(ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔(ٹی این اے
ذرائع نے بتایا کہ سفارش یا قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔