فری آئی ٹی کورس کرنیوالے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز مفت کریں، حیدرآباد کے نوجوان کلاوڈ اپلائیڈ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انجینئر بنیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سے لیس کرنا چاہتا ہوں، فری آئی ٹی کورسز میں داخلہ لیں، اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کریں، کورس کرنیوالوں کو جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹیفکیٹ دیں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہر امیدوار کو مفت آئی ٹی کورس کرائیں گے، جنریٹیو اے آئی انجینئر 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورس کرنیوالے تیسرے ماہ سے 200 سے 500 ڈالر کما رہے ہیں، کوشش ہے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں قوم کسی سے پیچھے نہ رہ جائے، قوم کی توجہ انفارمشین ٹیکنالوجی کی جانب مبذول کرانے کی کوشش جاری رہے گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79