پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقہ دروش، سوات کے علاقوں بحرین، مدین اور مٹہ اور دیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئ رابطہ سڑکیں زیرآب آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو کے اداروں کے ساتھ مل کر پاک فوج نے متعدد رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا ہے۔
چترال سے پشاور روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے کے بعد پاک فوج نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بھاری مشینری سے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔
ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کو بھی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ بغیر رکاوٹ کے سفر جاری رکھ سکیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79