قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی سے متعلق آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ آج قومی اسمبلی میں کرنے والے تھے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ آج کا سیشن بہت ضروری تھا، ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آج کا سیشن بلایا، بدقسمتی سے حکومتی اراکین آج ایوان سے بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ پابند سلاسل ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہم نے پشین میں جلسہ کیا، محمود خان اچکزئی کی قیادت میں کم نے پشین میں جلسہ کیا، پشین میں جلسے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، ہم محب وطن لوگ ہیں اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی سے متعلق آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ آج قومی اسمبلی میں کرنے والے تھے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہ کہا کہ چمن کے مقام پر آج بھی ہزاروں افراد دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، پاکستان کا شناختی کارڈ استعمال کرکے لوگ بارڈر پار جاتے ہیں، نگران حکومت نے پاسپورٹ لازمی قرار دیا اور نادرا ایک ایک لاکھ رشوت لے رہے ہیں جب کہ ہم کراچی، جنوبی، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں پاکستان کے بالادستی کا پیغام دیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79