سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورسابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مری کے مسائل، ضروریات اورڈویلپمنٹ پراجیکٹس پربریفننگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران مری کی ڈویلپمنٹ کےلیےجامع پلان طلب کیا گیا اور مری اوردیگرسیاحتی مقامات پرپلاسٹک پرپابندی کاحکم دیا گیا۔
اجلاس کے دوران مری میں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بنانےکےلیےسائٹ کاجائزہ لیاگیا جبکہ مری میں گاڑیوں کوپرمٹ کارڈایشوکرنے کی تجویزکاجائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں مری کےلیےدریائے جہلم سےپانی لانےکےلیےواٹرسپلائی اسکیم کی منظوری کے ساتھ ساتھ موجودہ واٹراسکیم کی بحالی اورفلٹریشن کامنصوبہ بھی طلب کیا گیا۔
اجلاس میں مری میں بس اسٹینڈکوفنکشنل کرنےاورغیرقانونی اڈےبندکرنےکابھی فیصلہ کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں کہا کہ مری کنکریٹ کاجنگل بن چکاہے، تعمراتی معیارمدنظرنہیں رکھاگیا، لینڈسلائڈنگ پوائنٹس پرہوٹلوں،عمارتوں کی تعمیرخطرناک ہے، سیاحتی مقامات بدانتظامی کی تصویربنےہوئےہیں، شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانےپرشاباش دیتاہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ بھدےاسٹرکچرمری کےقدرتی حسن کومسخ کررہےہیں، عوام کی زندگی کاتحفظ حکومت کااولین فرض ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79