72

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کاایم کیوایم رہنماؤں کےبیان پرردعمل

صوبائی وزیرسندھ سید ناصرحسین شاہ نے ایم کیوایم کے رہنماؤں کے بیان پرردعمل سامنے آیا ہے۔

صوبائی وزیر سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزکےخاتمےکےلیےبھرپوراقدامات کررہےہیں، پولیس اوررینجرزمشترکہ ٹارگیٹڈآپریشن کررہےہیں، ایم کیوایم نفرت کی سیاست کا مظہرپیش کررہی ہے۔

ناصرحسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکی نہ کوئی زبان ہوتی ہے نہ کوئی مذہب ہوتا ہے، جرائم پیشہ افراد انسانیت اورامن کےدشمن ہیں، سندھ حکومت کیسسزکی پیروی بہترطریقےسےکررہی ہے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ متحدہ اسٹریٹ کرائم کےخلاف وفاق کوبلاناچاہتی ہے، ایک طرف متحدہ کہتی ہےبلدیاتی نظام مضبوط کیا جائےتاکہ ادارے مستحکم ہوں، ماضی میں متحدہ نےکراچی آپریشن کامطالبہ کیا۔

ناصرحسین شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آپریشن میں سب سےزیادہ چیخیں بھی ان کی نکلیں، متحدہ ایسےمطالبہ نہ کرےجس سے وہ خومتاثرہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں