پاکستان تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جلسوں کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی جو جلسوں کیلئے تمام حکمت عملی ترتیب دے گی۔
حماد اظہر نے کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،کمیٹی میں ریحانہ ڈار، مہربانوقریشی، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، کنول شوذب، حافظ حامدرضا، مونس الٰہی، طاہر صادق، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ، زلفی بخاری، زین قریشی، احمد چھٹہ اور ملک احمد خان بچھڑ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ معین قریشی، میاں اسلم اقبال، شوکت بسرا، شبیر قریشی، عون عباس بپی، رائے حسن نواز، مہر عبدالستار، اعجاز منہاس، شاداب جعفری اور زبیر نیازی بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے زین قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں 9 مئی واقعات پی ٹی آئی نے کیے اب 9 مئی واقعات کو ایک سال گزر گیا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، پی ٹی آئی کہہ رہی ہے 9 مئی واقعات میں کوئی اور ملوث ہے۔
زین قریشی نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ 9 مئی واقعات میں جو ملوث نہیں انہیں رہا کریں شہباز شریف کے حکم پر ابھی تک حکم نہیں ہوا کارکنان کی رہائی نہیں ہوئی، مفاہمت کرنا چاہتے ہیں تو الفاظوں سے نہیں ہو گی عملی اقدام کرنا پڑیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79