سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق جسٹس ظفر راجپوت نے کیس کی سماعت کی جس میں سندھ حکومت کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں کی مشروط اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری بھرتیوں کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جب الیکشن سے قبل بھرتیاں قانونی تھیں تو متعدد ڈی سیز نے یہ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ کیا ہم یہ بھی بتائیں کہ کس ڈپٹی کمشنر نے ایسا کرنے سے منع کیا؟
یہ کون سا طریقہ ہے کہ حکومت جاتے جاتے نوکریاں بانٹتے ہوئے جائے۔ ڈی سی آفس جائیں اور بلینک اپائنٹمنٹ لیٹر لے لیں۔
جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ کیا اب سیاسی کارکن کا کام نوکریاں بیچنا رہ گیا ہے؟ میں فلاں تعلقے کا سیکریٹری ہوں مجھے 10 نوکریاں دیں، صدر ہوں 15 دیدیں۔
عدالت نے کہا کہ معاشرے کو بہتر کرنا ہے تو ہر ایک کو اسکا حصہ دینا ہوگا، اگر یہ سوچ لیا ہمارے بچے باہر پڑھیں گے اور وہیں رہیں گے تو دوسری بات ہے، اگر وطن چھوڑنا نہیں چاہتے تو پھر میرٹ اپنائیں، سوشل جسٹس بنیاد ہے۔
جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں ہم کمروں میں بیٹھے ہیں تو ہمیں کچھ خبر نہیں، ہمیں نام، اسامیوں کی تفصیلات سمیت خطوط موصول ہوتے ہیں، محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس پاس کرنیوالوں کو 10 سال سے نوکریاں نہیں ملیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت نے سرکاری نوکریوں کیلئے جو ایس او پیز مقرر کیں ان کے مطابق کارروائی کی اجازت دیں۔
عدالت نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل ہوچکی، شفاف طریقے سے ملازمتیں دی جائے تو اعتراض نہیں۔ حکومت کو ضرورت ہے تو دوبارہ اشتہار دے کر قانون کے مطابق بھرتیاں کر لے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79