سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا فیض آباددھرنا تحقیاتی کمیشن کودیا گیا بیان سامنے آ گیا۔
سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید نے دھرنا کمیشن رپورٹ میں بیان دیا کہ حکومت نے 22 نومبر 2017 کو وزیراعظم کی سربراہی میں دھرنا ختم کرنے کے لیے ذمہ داری دی تھی۔
لیفٹینینٹ جنرل رئٹائرڈ فیض حمید نے بیان دیا کہ کہ دھرنا منظم نہیں، ختم کرایا تھا، تحریک لبیک معاہدے پر آرمی چیف کا دستخط چاہتی تھی۔
سابق آئی ایس آئی چیف نے بیان میں کہا کہ معاہدے پر دستخط اسی لیے کیے کہ وہ آرمی چیف کے دستخط چاہتے تھے، معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی۔
فیض حمید نے بیان میں یہ بھی کہا کہ تحریک لبیک کے مالی معاملات کی تحقیق نہیں کی کیونکہ وہ ہمارے مینڈیٹ میں نہیں تھا۔
ادھرذرائع اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا سے متعلق کمیشن رپورٹ ابھی سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہوئی، رپورٹ جمع ہونے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع اٹارنی جنرل آفس کا یہ بھی کہنا تھا کہ رپورٹ واپس ہونے کی خبر درست نہیں، وفاقی حکومت نے کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79