آرمی چیف عاصم منیر سے سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے وفد کے ہمراہ آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آرمی چیف عاصم منیر اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔
آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ سعودی وفد کا دورہ روایتی برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔
آرمی چیف نے سعودی برادران کیلئے عقیدت واحترام کے جذبے کو بھی اجاگر کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79