روٹی بنانے والے نان بائیوں نے پنجاب اور اسلام آباد میں آج اپنے تندور مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ سیکڑوں نان بائیوں کی گرفتاری کے خلاف آج اسلام آباد اور پنجاب میں نان بائی اپنے تندور مکمل طور پر بند رکھیں گے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتار کئے گئے سیکڑوں نان بائی مزدوروں کو فوری رہا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مزدور کا تندور بند کر کے دوسرے مزدور کو ریلیف دینا کونسی دانشمندی ہے، ڈنڈے کے زور پر روٹی کا ریٹ کم کرکے عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔
صدر انجمن تاجران نے کہا کہ آٹے کی بوری جب دس ہزار کی تھی تو روٹی کا سرکاری ریٹ 20 روپے تھا، آٹے کی بوری جب بارہ ہزار کی تھی تو روٹی کا سرکاری ریٹ 25 روپے مقرر ہوا، اب آٹے کی بوری بارہ ہزار سے دس ہزار آٹھ سو روپے ہوئی تو روٹی کا ریٹ 16 روپے کیسے ممکن ہے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ جب تک سٹیک ہولڈر کے ساتھ نہیں بیٹھا جائے گا مسائل کا حل ممکن نہیں، ان حالات میں نان بائی کو تندور چلانا ممکن نہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79