اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا باعث بنے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دلچسپی پر پاکستان کا دورہ کیا۔
دوران اجلاس وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سعودی وفد کے کامیاب دورے پر وفاقی کابینہ اور متعلقہ حکام کی کوششوں کو بھی سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد، پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاریوں سے بہت متاثر ہوا اور اس کا اظہار سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کھل کر کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی آمد اور منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اسی جذبے اور لگن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کر لیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79