لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں پردہشتگردوں کے حملے کے بعد واقعےکی بڑے پیمانےپرتحقیقات جاری ہیں جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل کےمالک کی تلاش میں قانون نافذکرنےوالےاداروں نے مختلف علاقوں محمودآباد، اورنگی ٹاؤن اورسرجانی ٹاؤں میں چھاپہ مارکارروائیاں کیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شہری کےنام پرموٹرسائیکل رجسٹرڈہےاسےحراست میں لےلیاگیا۔ شہری کاکہناہےاس نےکبھی موٹر سائیکل ہی نہیں خریدی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہری کاشناختی کارڈجعلسازی کےذریعےاستعمال کیاگیا۔
پولیس ٹیم کےلیےکیش انعام اورتعریفی اسنادکااعلان
دوسری جانب لانڈھی دہشتگردحملہ ناکام بنانےوالی پولیس ٹیم کےلیےکیش انعام اورتعریفی اسنادکااعلان کیا گیا ہے۔ اعلان آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سےکیاگیا۔
کانسٹیبل قاسم حبیب کےلیے5لاکھ روپےنقدانعام اورقائداعظم پولیس میڈل کی بھی سفارش کی گئی۔ آئی جی نےایس ایس پی ملیر، پولیس ٹیم کوسی پی اومیں مدعوکیا۔
آئی جی نے کہا کہ جرائم کےخلاف کامیاب اقدام سےسندھ پولیس کامورال بلندہواہے۔
اس سے قبل کراچی میں غیرملکیوں پرخودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، پنجگورکے علاقے سے خودکش حملہ آور کے رشتے داروں کو حراست میں لیا گیا۔
تحقیقاتی حکام نے پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں چھاپے مارے، چھاپوں کےدوران خودکش حملہ آورسہیل کے کچھ رشتےدارکو حراست میں لیا گیا ہے۔
تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملہ آورسہیل احمدکےحوالےسےمزیدتفصیلات حاصل کرلیں، خودکش حملہ آورنےاومان میں رہائش کی تفصیلات پراوورسیزشناختی کارڈبنوایا۔
حملہ آورکےقانون نافذکرنےوالےادارےمیں ملازمت حاصل کرنےکی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا یہ گروپ مارچ کےابتدائی دنوں میں حب پہنچا۔
بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر آج صبح خود کش حملہ کیا گیا، گاڑی میں سوارغیر ملکی محفوظ رہے۔
حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوا، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دوسرا پولیس اور سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا، فائرنگ کی زد میں آکرایک شہری بھی زخمی ہوا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے موٹر سائیکل پرغیرملکیوں کا پیچھا کیا، دہشت گرد گاڑی کے قریب پیدل پہنچے اور فائرنگ کی۔
ہلاک دہشت گرد سے ملنے والے بیگ سے 4 دستی بم، رائفل، گرینیڈ، 3 میگزین برآمد ہوئے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79