حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔
رکن قومی اسمبلی امین الحق نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے شہر کو کرچی کرچی کردیا گیا، اگر صورتحال کو بہتر نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔
پی پی رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں امن و امان کی بات تو کی جارہی ہے سندھ پولیس امن و امان کے لئے قربانیاں دے رہی ہے تو اس کا بھی ذکر ہونا چاہئے