وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان اورکےپی میں حالیہ شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افرادکےلیےبلندی درجات کی دعااورلواحقین سےاظہارتعزیت کیا اورمختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈی ایم اے ودیگرمتعلقہ اداروں کومتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان اورخیبرپختونخواکی حکومت کےساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں ہرممکن مددفراہم کرے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ متاثرین تک امدادکی فراہمی میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔ بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکیں اورراستے کھولنےکاکام تیزکیاجائے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اورسیلاب نےہنہ اوڑک کوبڑےپیمانےپرنقصان پہنچایا۔ سڑکیں، پل اورگھرسیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ کروڑوں روپے مالیت کی فصلوں کوبھی نقصان پہنچا۔
شہریوں نےاپنی مددآپ کےتحت بچاؤبندبھی قائم کیے جبکہ ہنہ اوڑک کوجانیوالی گیس پائپ لائنیں بھی پانی میں بہہ گئیں۔
ادھرپی ڈی ایم اے خیبرپختون خوا کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔
پیڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 33 افرادجاں بحق 46 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 17 بچے 8 مرد اور 8 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 32 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔
مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور1932مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 326گھروں کو مکمل جبکہ 1606 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے۔
بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری بھی کیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79