24

پاک سعودی سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بڑا بریک تھرو

پاک سعودی تعلقات کے نئے دور کا اغاز ہونے جارہا ہے اور ایسے میں پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل سے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے فورم سے سعودی سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس تجاویز تیار کر لیں،وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں سرمایہ کے مواقع کے حوالے سے تجاویز سعودی حکام کو پہنچائی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کے پاکستان نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کی ہیں، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو زراعت، کان کنی ،آئی ٹی اور دیگر متنوع شعبوں میں سرمایہ کے لئے سہولیات اور مکمل تعاون کی ضمانت دی جائے گی۔

ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ہم منصب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری و تعاون کے فروغ کے لیے دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ون ونڈو آپریشن سہولیات سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں