تھرپارکر میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کےقریب پیش آیا، رینجرز اہلکار ایک ٹرک میں موجود تھے۔
اسلام کوٹ کے اسپتال کے انچارج کے مطابق اس حادثے میں رینجرز کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 18 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
اسپتال کے انچارج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ناگہانی حادثے پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ پاک جاں بحق اہلکاروں کے ورثاء کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔
وزیر داخلہ نے ورثاء کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ حکومت سندھ دکھ کی اس گھڑی میں آپکے ساتھ ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو اللہ پاک جلد شفایاب کرے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79