ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
مختلف حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
پی پی 54 ظفر وال،8 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے احمد اقبال 6273 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 1639 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجہ سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین 628 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
پیپلز پارٹی کےعبدالرشید کنڈی 289 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
پی بی 22 لسبیلہ، 129 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے زرین مگسی 4213 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے حسن جاموٹ 303 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔
پی پی 32 گجرات، ایک پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے پرویز الہٰی 110 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
جبکہ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار موسیٰ الہٰی 20 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79