ڈی آر آو آفس چکوال جانے والے راستوں کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آر او آفس چکوال جانے والے تمام راستوں کو پولیس نے بند کر دیا ہے اور میڈیا سمیت کسی کو بھی آر او آفس جانے کی اجازت نہیں۔
سڑکوں کی بندش سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں رہائش پذیر فیملیوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈی آر او آفس جانے والے راستوں کی بندش کی وجہ سے اوڈھروال چوک کے مقام پر بھی کرفیو کا سماں نظر آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہری اور مسافر اس بندش کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں، جبکہ ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اوپر سے احکامات آئے ہیں، اس لیے ہم مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سب غیر ضروری پریکٹس ہے، اس طرح راستے بند کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79