پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ میرا کی زخمی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی میرا کا نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا بازو فریکچر ہے اور وہ بیمار لگ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی نئی فلم کے لیے ایکشن سین کررہی تھی کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا اور میرا بازو فریکچر ہوگیا اور آج سب کے سامنے زخمی حالت میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام کو لیکر کافی سنجیدہ ہوں، جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ کرتی ہوں تو پوری طرح اُس کردار میں کھو جاتی ہوں اور حقیقت کی طرح اُس کردار کو ادا کرتی ہوں۔
میرا نے بتایا کہ میں اس وقت بہت تکلیف میں ہوں، میرے بازو میں بہت درد ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بازو کو ٹھیک ہونے میں تقریباً ایک ماہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری فلم کا نام فائنل نہیں ہوا ہے، جیسے ہی فلم کا نام فائنل ہوگا تو میں ضرور اپنے مداحوں اور میڈیا سے شیئر کروں گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79