چین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد کی سربراہی چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کر رہے تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان چار مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں سیلاب کے بعد بحالی، اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی، جنکاؤ ٹیکنالوجی سے متعلق ایم او یوز شامل ہیں۔
ان کے علاوہ منصوبہ سازی برائے چین پاکستان ترقیاتی تعاون (2024-28) پر بھی ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔
ملاقات کے دوران کوئٹہ میں ابتدائی طبی امداد سینٹر کیلئے لیٹر آف ایکسچینج اور عالمی ترقیاتی اقدام کے تحت افرادی قوت کی ترقی سے متعلق پروٹوکول پر بھی دستخط ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی۔
وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کے اقدامات پر چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، امید ہے سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ترقی کا باعث بنے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کیلئے اشتراک کا ایک اہم موقع ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79