نادرا کی جانب سے تین کروڑ سمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا کی آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں کارڈز کی خریداری میں 2 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق بولی دہندہ کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر سمارٹ کارڈز خریدے گئے، حتمی بولی دہندہ کمپنی ایس ای ایل پی کی سیکیورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل نہیں کروائی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے بولی کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی ہے
رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر کارڈز کی مقدار اور اسٹاک کا تعین کیے بغیر دوبارہ آرڈر دیا گیا، نادرہ انتظامیہ نے ساڑھے 40 لاکھ ڈالر مالیت کے اسمارٹ کارڈز اضافی خریدے، کارڈز کے موجودہ اسٹاک کو نظر انداز کرتے ہوئے جلد بازی میں خریداری کی گئی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79