چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوزکی لانچنگ کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین میں تیار ہونے والی پہلی پاکستانی ہنگور کلا س آبدوز چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نویداشرف پی این ایس ہنگورکی لانچنگ کےمہمان خصوصی تھے۔
ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہنگور پروجیکٹ پاک چین دوستی میں نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے چینی صدر کے دورہ کے دوران 8 آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے تحت 4 آبدوز چین میں تیار کی جائیں گی۔
جبکہ باقی 4 آبدوز پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تیار کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79