وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ موقع دیں انشااللہ کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں کے لیے اچھی خبر آئی جی نہ سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں، انہوں نے لاہور میں بھی بہترین کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے تھانوں کی ویڈیوز بنا لیں تین چار ماہ بعد تبدیلی نظر آئے گی، جنگی بنیادوں پر اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، مارگلہ ٹریل اور چینی باشندوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں میں بہتری لانی ہے ،نوجوان پولیس جوانوں کو سامنے لائیں گے، اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ موقع دیں انشااللہ کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، سیف سٹی اور تھانوں سمیت ہر شعبے میں بہتری لائیں گے، ایف آئی اے کو مختلف ٹاسک دیئے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 3 ، 4 بڑے منصوبوں کی نشاندہی کرلی ہے ان پر جلد کام کا آغاز کریں گے، ہمارے ساتھ وہی افسران کام کریں گے جو ہماری سپیڈ کے ساتھ چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حیران ہوں میرے اور وزیر اعظم سے متعلق عجیب خبریں سوشل میڈیا پر چلائی جاتے ہیں، میرا اور وزیر اعظم کا تعلق بہت پرا ، گہرا اور بڑے بھائیوں والا ہے۔ شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں، میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے ویزے پر کام کیا جا رہا ہے، کوشش ہے سکھ برادری کیلیے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کریں، سکھ برادری ویزے کی آسان پالیسی کیلئے کام کی ہدایت کر دی ہے، میری کوشش ہے سکھ برادری کیلئے مزید سہولیات پیدا کریں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس پر یقین رکھتا ہوں، طاقت آنی جانے والی چیز ہے بطور وزیر اعلی اور نہ اب بطور وزیر داخلہ کبھی بھی پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں دیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارڈ ہولڈر افغانیوں کیلئے 3 ماہ کی ایکسٹنشن دی گئی ہے، غیر قانونی افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جلد فیصلہ ہو گا، یکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79