وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ شدید گرمیوں میں وفاقی حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے۔
تفصیلات کے مطابق سولر پینل پر ٹیکس کی تجویز پر وزیر توانائی ناصر شاہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر وفاقی حکومت کو تجویز دے رہے ہیں کہ سولر پینل پر بھی ٹیکس نافذ کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی نہ صرف بہت مہنگی ہے بلکہ بہت سارے علاقوں تک اس کی رسائی نہیں، عوام پہلے سے ہی مہنگائی کے بوجھ بالخصوص بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصی طور پر سندھ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے، ان حالات میں عوام اگر سولر پینل لگا کر اپنے گھروں کو روشن کررہے ہیں تو اُن کی مدد کی جائے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر سولر پینل پر بھی ٹیکس لگائی گئی تو غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ سولر پینل پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سولر پینل کی خریداری میں عوام کو چھوٹے بڑے پیکیجز دیئے جائیں، حکومت سندھ سولر پارک قائم کرکے صوبے میں سستی بجلی پیدا کرکے بجلی بحران پر قابو پانا چاہتی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79