صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں میڈیا ورکرز اور اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحافی برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے، صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل دشواریوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای سے متعلق مشاورت کی جائے۔