وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفد بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس کل اور پرسوں ریاض میں منعقد ہوگا۔