عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
ڈپٹی گورنر ریاض نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم میں مختلف عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو ہوگا، وزیراعظم اور وفاقی وزرا عالمی اقتصادی فورم کے مباحثوں میں شریک ہوں گے۔
مباحثوں میں سرمایہ کاری فریم ورک، سپلائی چینزکی تجدید پر بات کی جائے گی، پائیدار ترقی اورتوانائی سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79