مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے سب لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پارٹی صدارت کی کرسی پر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے لئے سب آئینی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ میرے سیکریٹری جنرل بننے کی بات میرے کان میں بھی پڑی ہے، احسن اقبال زیادہ قابل انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نے حملے کی اتنی بار بات کی کہ بات 9 مئی تک جا پہنچی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیئے، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیئے۔
سعد رفیق کے مطابق کے پی کو آئینی دائرے میں رہ کر وفاق سے تعاون کرنا چاہئے، اگرگنڈا پور باز نہ آئے اور اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کی توحکومت اورلڑائی اکٹھے نہیں ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزمیں اتحادیوں کی حکومت ہے،حکومت کسی صوبےمیں گورنرراج نہیں لگاناچاہتی، اگروہ چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے۔
پی ٹی آئی لیڈر کہتے ہیں فوجی قیادت سے مذاکرات کرنے ہیں، تو شوق سے کریں، سیاسی لوگوں سے بات نہ کر کے بات 9 مئی تک جا پہنچی۔
ن لیگی رہنما کے مطابق سیاستدان کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی، اب بلی نہیں بلا تھیلے سے باہرآ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف گریبان دوسری طرف پاؤں پکڑتے ہیں پھر کہتے ہیں آزادی کےعلمبردار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ میری جعلی ویڈیو پرایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے جلد کارروائی ہو گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79