سرگودھا کی یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ ٹیموں کے مابین تلخ کلامی کے بعد میدان جنگ میں بدل گیا۔
تفصلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا مردان فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق متعدد کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے پہنچ کر معاملے کو سنبھالا۔
رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں آل پاکستان فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا، فٹبال گرائونڈ میں لڑائی کی فوٹیجز بول نیوز نے حاصل کر لیں
فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹبال ٹیم کے پلیئرز ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ آور ہیں، مردان اور سرگودھا کی ٹیموں کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ کھیلا جا رہا تھا۔
میچ کے دوران پلیئرز کو گرانے پر کھلاڑی آپس میں گھتم گھتا ہو گئے، کئی کھلاڑیوں کے سر پھٹ گئے۔ بیچ بچائو کرانے کیلئے آنیوالے اساتذہ بھی تشدد کا نشانہ بن گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کمزور گرفت کا خمیازہ مہمان فٹبالر ٹیم کو بھگتنا پڑا، یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ہی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79