علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔
علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں، 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہاکہ بعض عناصر حرمین میں پارٹی پرچم اور تصاویراٹھاتے ہیں، وزارت داخلہ سے کہوں گا نوٹس لیں جنہوں نے ایسافعل کیاایکشن لیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79