72

آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت یے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں