غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے اور مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں قتل عام کیخلاف امریکہ سے شروع ہونے والا احتجاج پوری دنیا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پھیل گیا ہے۔
لندن مظاہرے میں شریک افراد پارلیمنٹ اسکوائر کے پاس جمع ہو کر ہائیڈ پارک کی طرف روانہ ہوئے۔
مظاہرین نے فوری جنگ بندی اور غزہ میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سینٹرل لندن میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کےلیے پولیس کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیرس کی یونیورسٹی میں بھی طلبا نے فلسطینی پرچم لہرا کر احتجاج ریکارڈ کیا، آسٹریلیا یونیورسٹی میں طالب علموں نے بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ امریکی یونیوسٹی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج بڑھ چکا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79