قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
گزشتہ روز 29 سالہ کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں 44 گیندوں پر 69 رنز بنائے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
اس دوران بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 108 ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگاکر آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔
میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کےلیےاس سیریزمیں بینچ اسٹرینتھ کوآزمایا، بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے سےکافی مثبت نتیجہ نکلا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنے پلان پر عمل کر کے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا، مختلف کمبینیشن کے ساتھ کھیلے ،سیریز میں انجریز بھی ہوئیں،ہم نے تجربات کیے اور مثبت چیزیں حاصل کیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79