59

کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج

کینیڈا میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی موجودگی میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں خالصہ ڈے کی تقریبات منعقد ہوئیں جس میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی۔

کینیڈین سکھوں نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارتی قیادت کے خلاف نعرے لگائے اور آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی۔

کینیڈا کے مختلف شہروں میں خالصہ ڈے کے موقع پر سکھ برادری نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

کینیڈین سکھوں کی بڑی تعداد نے آزاد خالصتان کی حمایت کر دی۔

واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم پارلیمان کے فلور پر بھارت کو کینیڈین شہری کے قتل کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں