وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔
ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کےخصوصی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پراشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان بری طرح متاثرہواہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں مہنگائی سےترقی پذیرممالک کی معیشتیں متاثرہوئیں، 2022میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان میں تباہی آئی، پاکستان میں سیلاب سےبڑےپیمانےپرتباہی آئی۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔
انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجزکا سامنا ہے۔ ہمارے سامنے مہنگائی کا شدید مسئلہ ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79