وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ کی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری کے لیے مزید وفود پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کیا اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے جامعہ پروگرام پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم اورسعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79