وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایشوز کے حل کے لیے یقین دہانی کرادی۔ (ٹی این اے)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، ایم کیو ایم وفد میں سربراہ ایم کیو ایم و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم این اے مصطفیٰ کمال شامل تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی جب کہ سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم کیوایم کے وفد کو ان کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے ایشوز کے حل کے لئے ہر سطح پر پوری کوشش کروں گا، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو ذاتی اختلافات پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی ملک کے گھمبیر مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79