مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان کے وفادارہیں۔ ملک سے وفاداری کی کوئی قدروقیمت نہیں۔ (ٹی این اے)
کراچی میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر اسلامی ملک آج امریکہ کے قبضے میں ہے۔ ہماری جہدوجہد اب اسمبلیوں اور وزارتوں تک پہنچنا نہیں ہے، ہم خود مختار پاکستان کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا خاتمہ کردیا گیا۔ جمہوریت کا لفظ استعمال ہورہا ہے۔ جمہوریت مر چکی ہے۔ حق کے مطالبے کے لیے بندوق اٹھانا دہشت گردی ہے۔ اب مسئلہ صرف الیکشن کا نہیں ہے، ووٹوں میں ہیرپھیرکی گئی۔
سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے لیکرایوان صدرتک کا سودا ہوا۔ ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان کے وفادارہیں۔ ملک سے وفاداری کی کوئی قدروقیمت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ادارے کیوں تباہ ہوگئے ملکی معیشت کیوں تباہ ہوئی، اداروں کی نجکاری ہورہی ہے۔ حالت یہاں تک پہنچائی گئی ہے۔ آج بھی ہمارا ملک زرعی ہونے کے باوجود غریب بھوک کے مارے بل بلا رہا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79