64

ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے(ٹی این اے)

ایف آئی اے کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے۔

ایف آئی اے کی طرزپرنیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائمزانویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کی جائے گی۔

یہ وزارت داخلہ کے ماتحت الگ سے اتھارٹی ہوگی۔ نیشنل سائبرکرائمزانویسٹی گیشن ایجنسی کاسربراہ ڈائریکٹرجنرل ہوگا۔

ڈائریکٹرجنرل کم ازکم گریڈ21 کا اور63 سال سے زائدعمرکا نہیں ہوگا۔ ایجنسی میں ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، دوسرےعہدے ہونگے۔

ڈی جی کو2 سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔ ایف آئی اے سائبرکرائمزکی تمام انکوائریز، تحقیقات، اثاثہ جات ایجنسی کے سپرد کردیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں