25

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ(ٹی این اے)

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27 منٹ پر خلاء میں بھیجا گیا۔

پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا۔سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے چانگ ای 6 مشن کا حصہ ہے۔

دو ریلے سیٹلائٹس زمین اور چانگ ای 6 کے درمیان مواصلاتی رابطے کا کام کریں گے۔

چانگ ای 6 پر جانے والے فرانسیسی آلات چاند کی سطح پر ریڈون گیس کا سراغ لگائیں گے۔

چانگ ای 6 چاند کی سطح سے 2 کلو گرام مٹی اور چٹانوں کے نمونے لائے گا۔

آئی کیوب قمر کے کیمروں کو قمری سطح پر پانی کی باقیات کا سراغ لگانے کے لیے ذیزائن کیا گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخرم خورشید کا کہنا ہے کہ مشن سے پاکستان کے اسپیس پروگرام کو بھی وسعت ملے گی۔

انہوں نے بتایاکہ چاند کی تصاویر بنانے کے لیے ’آئی کیوب قمر‘ میں دو کیمرے نصب ہیں، اور اس کا ڈیزائن، ڈیویلپمنٹ چین اوراسپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنس جامعہ کراچی جاوید اقبال نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ چاند پر جانے والا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چھوٹے قسم کا سیٹلائٹ ہے، سیٹلائٹ میں لگے کیمرے سے چاند کی تصاویر براہ راست زمیں پر موصول ہوں گی۔

جاوید اقبال نے کہاکہ سیٹلائٹ کو چاند پر پہنچنے میں تقریبا تین روز لگیں گے، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آئندہ تین سے پانچ ماہ تک چاند کے گرد گردش کرے گا اور مختلف زاویوں سے چاند کی تصاویر لے گا۔

انہوں نے کہاکہ چینی اسپیس کرافٹ چینگ 6 چاند کی مٹی اور دیگر مواد لے کر واپس زمین پر آئے گا، سیٹلائیٹ سے ملنے والی تصاویر تحقیق اور چاند کے مطالعے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں