117

آئی جی پنجاب نے 8 ایس پیز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیے (ٹی این اے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے 8 ایس پیزکے تقررکے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنزاخلاق اللہ تارڑایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات جبکہ ایس پی ایلیٹ ہیڈ کوارٹرزمحمد سلمان لیاقت ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنزتعینات کیا گیا۔

ایس پی گلگشت ملتان ایازحسین ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اورایس پی آراوسی ٹی ڈی سیف اللہ ایس پی گلگشت ملتان تعینات کیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزادرفیق ایس پی انویسٹی گیشن صدرلاہوراورسینئرٹریفک آفیسرراولپنڈی منیراحمدسینئرٹریفک آفیسر لاہورتعینات کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے سینئرٹریفک آفیسرلاہورمحمدشہزادایس پی ٹریفک لاہوراورایس پی انویسٹی گیشن حافظ آبادفاروق احمدایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ تعینات کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں