اسلام آباد: (ٹی این اے) پاکستان نے مختلف شعبوں میں 30 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے منصوبہ پر پاکستان نے مختلف شعبوں میں تجاویز تیار کرلیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے تیار کردہ تجاویز پاک سعودی بزنس ڈائیلاگ میں پیش کی جائیں گی جب کہ پاکستان نے ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے تحت زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تجاویز تیار کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز پر وزارتی متعلقہ وزارتوں سے حکام سعودی وفد کو بریفنگ دیں گے جب کہ سعودی وفد بریفنگ کے بعد وطن واپس جا کر تجاویز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تجاویز پر اتفاق رائے ہونے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کی متعلقہ کمپنیز مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں نجی سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی باخبر رکھے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79