نگران دورِ حکومت میں درآمد کی گئی گندم کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔
دستاویز کے مطابق نگران دور حکومت میں 10 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جب کہ 98 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی گندم درآمد کی گئی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی گندم فی کلو 93 روپے 82 پیسے کی پاکستانی پورٹ تک پہنچی اور فی ٹن 3752 روپے 79 پیسے کی پاکستانی پورٹ پر پہنچی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت نے جی ٹو جی بنیادوں پر گندم درآمد کرنے کی تجویز دی تھی جب کہ وزارت خزانہ نے وزارت تجارت کی تجویز کے برعکس نجی شعبے سے گندم درآمد کی تجویز دی۔
وزارت خزانہ نے 27 ستمبر 2023 کو وزارت قومی تحفظ خوراک کو خط لکھا جس میں باقاعدہ طور پر ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کی تجویز کو مسترد کیا گیا۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو لکھے گئے خط میں نجی شعبے کے ذریعے گندم درآمد کا کہا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79