مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدین بچیوں کوباہرنکلنےکی اجازت دیں تاکہ بچیاں اپنےکام خود کریں۔ ہم خواتین کےلیے سیکیورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں۔
لاہور میں پنک گیمز2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ پنک گیمزمیں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں پرفخر ہے، پنک گیمزمیں شریک کھلاڑیوں میں سےنیشنل اورورلڈچیمپئن نکلیں گے۔
مریم نوازنے کہا کہ وزیرکھیل کوکہا ہے پنک گیمز کو پورے پنجاب میں پھیلاؤ۔ پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، اگر لڑکیوں کو بھی موٹر سائیکل چاہیے تو ہم دیں گے، فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ بتایاگیااسکیم کیلئے لڑکیوں نے زیادہ اپلائی نہیں کیا کیوں کہ گھروالےموٹرسائیکل چلانے نہیں دیتے، والدین اپنی بچیوں کوموٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیں، ساری موٹرسائیکلیں لڑکیوں کوچاہئیں تودیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1300 بچیاں پنک گیمزمیں شریک ہوئیں، ایونٹ میں شریک تمام بچیوں کومیرے دستخط والی پانی کی بوتلیں ملیں گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79