اسرائیلی حکومت نے قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات کو اپنے ملک میں بند کردیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کا پردہ چاک کرنا صیہونی حکومت کو پسند نہیں آیا، نیتن یاہو کی کابینہ نے اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کی منظوری دے دی جبکہ قانون پر فوری عمل در آمد کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں ایمبیسیڈر ہوٹل میں قطری ٹی وی چینل کے دفتر پر چھاپہ مارا اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے کیمرے اور کمپیوٹرز قبضے میں لے لیے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی سیٹلائٹ سروس یس نے ایک پیغام ظاہر کیا جس میں لکھا تھا حکومتی فیصلے کے مطابق اسرائیل میں الجزیرہ س ٹی ویٹیشن کی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔
فارن پریس ایسوسی ایشن ( ایف پی اے ) نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کہا کہ ملک میں الجزیرہ کا بند ہونا آزاد پریس کے تمام حامیوں کے لیے تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی اسرائیلی حکومت سے پابندی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
گزشتہ ماہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا تھا جس میں حکومت کو حماس کے خلاف جنگ کے دوران قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے غیر ملکی نشریاتی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
تاہم، الجزیرہ نے اسرائیلی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے دعووں کو خطرناک اور مضحکہ خیز جھوٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہر قانونی اقدام کی پیروی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کئی سالوں سے اسرائیل کے نشانے پر ہے اور اب تک الجزیرہ کے تین صحافی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79