ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی بجلی کے ریٹ کو پچاس فیصد کم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ کس گرڈ پر کتنے فیصد نیٹ میٹرنگ ہوگی ،پالیسی میں یہ بھی شامل ہوگا۔
بائی بیک بجلی کا نرخ22روپے کے بجائے 11روپے کیا جائے گا، بائی بیک کے ریٹ پر نظرثانی سے کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی میں آسانی ہوگی، نئی سولر پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید
نیٹ میٹرنگ صارفین کو سرمایہ کی رقم 3 کے بجائے 5 سال میں واپس کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے باعث آن گرڈ صارفین پر سالانہ 110ارب کا بوجھ پڑتا ہے۔
حکام کے مطابق اس وقت ملک میں سولر صارفین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے ، ایک سال میں سولر صارفین کی تعداد میں 60فیصد تک اضافہ ہوچکا۔ ماہانہ نیٹ میٹرنگ یونٹس کا شئیر ساڑھے پانچ کروڑ یونٹس تک پہنچ چکا ہے۔ سولر سے بجلی کی پیداوار 3ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79