مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار۔ (ٹی این اے)
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے نسبت ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ واشنگٹن میں پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79