72

پاکستان کی تاریخ میں 9 مئی کا دن ایک سیاہ دن رہے گا، آرمی چیف (ٹی این اے)

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلاشبہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ شہدا اوران کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس حوالے سے آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزور ی اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں