73

افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی.طلبا اوراساتذہ نے یادگارشہدا پرپھول رکھے (ٹی این اے)

افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی کے لیے طلبا اور اساتذہ جی ایچ کیومیں یادگارِ شہدا پر حاضری دی۔

طلبا اوراساتذہ نے یادگارشہدا پرپھول رکھےاورشہدا کوخراج تحسین پیش کیا۔ شرکا نے شمعیں روشن کرکےشہداکی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

شرکا نے پاکستان کے جھنڈےاورشہدا کی تصاویراس موقع پرطلبہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن رونما ہونے والے تمام واقعات کی مذمت کرتےہیں۔

طلبا نے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان اورپاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے شہدا کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ہم شہدا اوران کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے آئے ہیں۔

اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ اپنی افواج پرفخرکرتے ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں